غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کیلئے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے، مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، راحیل شریف

آرمی چیف سے امریکی سینیٹر جان مکین کی قیادت میں وفد سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

اتوار 3 جولائی 2016 11:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جولائی۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے، مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ شب جی ایچ کیو راولپنڈی میں امریکی سینیٹر جان مکین کی قیادت میں وفد نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ دفاعی تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

سینیٹر جان مکین نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے خطے میں امن سلامتی کے لئے پاک امریکہ تعاون ضروری ہے پاک امریکہ تعلقات خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے ضروری ہے اور اسے مزید مضبوط کرنا چاہئے ۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ علاقائی امن اور استحکام کے لئے پاک افغان تعلقات خطے کے استحکام کے لئے ضروری ہے مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے پاک افغان تعلقات خطے کے امن و سلامتی کے لئے نہایت اہم ہے ۔

متعلقہ عنوان :