سیف اللہ خان نیازی تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، مراد سعید کا بطور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر

ہفتہ 2 جولائی 2016 09:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جولائی۔2016ء)سیف اللہ خان نیازی پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، مراد سعید ڈپٹی سیکرٹری جنرل جبکہ سید صمصام بخاری سیکرٹری اطلاعات پنجاب مقرر۔ تقرریوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے ہیں۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرخان ترین نے تمام تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق سیف اللہ خان نیازی تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل جبکہ مراد سعید کا بطور ڈپٹی سیکرٹری جنرل تقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سید صمصام بخاری کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا ہے۔ سید صمصام بخاری کی تقرری کا بھی باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سید صمصام بخاری پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے بطور سیکرٹری اطلاعات ذمہ داریاں نبھائیں گے،سیدصمصمام بخاری لاہور کے چیئرمین سیکرٹریٹ آفس سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :