بھارتی ریاست اترکھنڈ میں موسلادھار بارش سے 30 افراد ہلاک، درجنوں دیہات تباہ

موسلادھار بارش کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے بھی مٹا دیئے،مقامی حکام

ہفتہ 2 جولائی 2016 10:07

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جولائی۔2016ء) بھارتی ریاست اترکھنڈ میں موسلادھار بارش سے مختلف واقعات میں 30 افراد ہلاک اوردرجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترکھنڈ میں موسلادھار بارش کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹا دیئے ہیں جبکہ اب تک مختلف واقعات میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں افراد لاپتہ ہوچکے ہیں،ریاست اترکھنڈ کے پتورا گڑھ اور چمولی اضلاع سب ذیادہ متاثر ہوئے جہاں سے اب تک ہزاروں افراد نقل مکانی کرچکے ہیں اور سیکڑوں سیلابی ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق 100 ملی میٹر ریکارڈ ہونے والی بارش نے 2 گھنٹے میں ضلع پتھورا کے 7 دیہاتوں کو تباہ کردیا جب کہ گاوٴں تھل سے 5 افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج اور ریسکیوکی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :