سلوواکیہ نے یورپی یونین کی چھ ماہی صدارت سنبھال لی

ہفتہ 2 جولائی 2016 10:07

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جولائی۔2016ء) سلواکیہ نے یکم جولائی سے یورپی یونین کی چھ ماہی صدارت سلوواکیہ سنبھال لی ہے۔ سلواکیہ یورپ کا وہ ملک ہے جس نے نہ صرف پناہ گزینوں کے بارے میں نہایت سخت پالیسی اختیار کی ہوئی ہے بلکہ اس کا مسلمانوں کی طرف رویہ بھی بہت منفی ہے۔سلوواکیہ میں گرچہ بے روزگاری کی شرح خاصی زیادہ ہے تب بھی یہ ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہے۔

سلوواکیہ کا بجٹ خسارہ کنٹرول میں ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کی ششماہی صدارتی ذمہ داری سنبھالنے والا ہر ملک اس مدت کے درمیان تمام تر سربراہی کانفرنسوں کا اہتمام کرتا ہے اور حساس اور اہم معاملات میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے دارالحکومتوں کے مابین ثالثی بھی اسی کی ذمہ داری ہوتی ہے نیز یورپی یونین کا صدر ملک اس اتحاد کے ایجنڈا کو آگے بڑھانے کا کام بھی انجام دیتا ہے۔16 ستمبر 2016ء کو براتسلاوا میں یورپی یونین کے لیڈروں کا ایک غیر رسمی اجلاس منعقد ہوگا جس میں برطانیہ شامل نہیں ہوگا۔ یورپی لیڈر اس موقع پر اب 27 رْکن ممالک پر مشتمل یورپی اتحاد کے مستقبل کے بارے میں بحث کریں گے۔

متعلقہ عنوان :