آسٹریا،عدالت نے مئی کے صدارتی انتخابات کے نتائج منسوخ، دوبارہ صدارتی انتخابات کا امکان

ہفتہ 2 جولائی 2016 10:07

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جولائی۔2016ء) آسٹریا کی اعلیٰ ترین عدالت نے مئی کے صدارتی انتخابات کے نتائج منسوخ کر دیے ہیں۔آسٹریا کی اعلیٰ ترین عدالت نے بائیس مئی کو منعقدہ صدارتی انتخابات کے نتائج منسوخ کرتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ یہ انتخابات دوبارہ منعقد کروائے جائیں۔ آسٹریا کی تاریخ میں اس طرح کا فیصلہ پہلی بار سامنے آیا ہے، جس کے بعد ستمبر یا اکتوبر میں اس ملک میں ایک بار پھر صدارتی انتخابات منعقد کروائے جائیں گے۔

بائیس مئی کے انتخابات میں دائیں بازو کا ایک اْمیدوار بائیں بازو کی جانب جھکاوٴ رکھنے والے ایک آزاد امیدوار سے معمولی سے فرق سے ہار گیا تھا۔ یہ عدالتی فیصلہ دائیں بازو کی جماعت فریڈم پارٹی کے لیے ایک بڑی کامیابی کی حیثیت رکھتا ہے، جس نے انتخابات کے دوران بے قاعدگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انتخابات کے نتائج کو چیلنج کیا تھآسٹریا کی تاریخ میں اس طرح کا فیصلہ پہلی بار سامنے آیا ہے، جس کے بعد ستمبر یا اکتوبر میں اس ملک میں ایک بار پھر صدارتی انتخابات منعقد کروائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بائیس مئی کے انتخابات میں دائیں بازو کے اْمیدوار نوربرٹ ہوفر بائیں بازو کی جانب جھکاوٴ رکھنے والے امیدوار الیگزانڈر فان ڈیئر بَیلَین سے اکتیس ہزار ووٹوں کے معمولی فرق سے ہار گئے تھے۔مہاجرین مخالف اس سیاسی پارٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایسے ووٹروں کے ووٹ مناسب طریقے سے نہیں پرکھے گئے، جو اپنے آبائی حلقوں میں نہیں تھے یا جنہوں نے پوسٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔

عدالت کو اگرچہ کسی الیکشن فراڈ کے شواہد نہیں ملے لیکن چودہ اضلاع میں اٹہتر ہزار غیر حاضر ووٹروں کے بیلٹ پیپزر میں بے ضابطگی نظر آئی ہے۔آسٹریا کی وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ گیرپارڈ ہولزنگر نے اس عدالتی فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ عدالت اعلی کا فرض ہے کہ اگر الیکشن کے دوران کسی فراڈ کا شبہ بھی ہو تو وہ دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم صادر کر دے۔

یہ عدالتی فیصلہ دائیں بازو کی جماعت فریڈم پارٹی کے لیے ایک بڑی کامیابی کی حیثیت رکھتا ہے۔عدالت کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب سوشل ڈیموکریٹ صدر ہائنز فشر کی دوسری مدت صدارت آئندہ ہفتے ختم ہو رہی ہے۔چونکہ ابھی تک فشر کا کوئی پیشرو نہیں ہے، اس لیے پارلیمان کی صدارتی کمیٹی عارضی طور پر فشر کی ذمہ داریاں سنبھال لے گی۔ ہوفر پارلیمان میں نائب صدر ہیں، اس لیے وہ اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :