خیبر پختونخوا حکومت کا غیر معقولہ جائیداد کی مارکیٹ قیمت پر ویلیو ایشن کرانے کے ایف بی آر کے مجوزہ پلان پر تحفظات کا اظہار ، عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 2 جولائی 2016 10:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جولائی۔2016ء)خیبر پختونخوا حکومت نے غیر معقولہ جائیداد کی مارکیٹ قیمت پر ویلیو ایشن کرانے کے ایف بی آر کے مجوزہ پلان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ا ور موقف اختیارکیا ہے کہ یہ صوبائی حکومت کے معاملات میں براہ راست مداخلت ہے آج سے پشاورسمیت صوبے بھرمیں غیر معقولہ اثاثہ جات اور جائیدادوں کی خرید و فروخت میں ٹیکس چوری روکنے کے لئے ٹرانسفر ہونے والی جائیدادوں کی حقیقی مارکیٹ کی قیمت کومعلوم کرنے کے لئے ہر ریجنل ٹیکس آفس میں جائیدادوں کی قیمتوں میں مارکیٹ ریٹ پر تعین کرنے کیلئے کمیٹیاں قائم کی گئی ہے پشاور ، ابیٹ آباد میں اس حوالے سے ایف بی آردفاتر میں ویلیو ایشن کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے اس پراپنے تحفظات کاا ظہار کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ صوبا ئی حکومت کے معاملات میں براہ راست مداخلت ایف بی آرکر رہی ہے جاائیدادوں کی لین دین پرٹیکس کا اختیار صرف صوبائی معاملہ ہے اور ایف بی آرکے اس اقدام کوچیلنج کرنے کے فیصلے کے لئے اقدامات کی ہدایات کی ہے اورمحکمہ قانون سے اس ضمن میں مشاورت شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایف بی آر کے اس قانون پر تحفظات کااظہارکیا ہے اورا س سلسلے میں ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :