لاہور،شادباغ کے علاقے میں زہریلا شوارما کھانے سے ایک ہی خاندان کے 30 افراد کی حالت غیر ہوگئی

پولیس نے دکان مالک اور عملے کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی

جمعہ 1 جولائی 2016 10:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جولائی۔2016ء) شادباغ کے علاقے میں زہریلا شوارما کھانے سے ایک ہی خاندان کے 30 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس نے دکان مالک اور عملے کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عثمان گنج کے رہائشی شاہد بٹ نامی شخص نے اپنے بھتیجے شفیق کی سالگرہ کیلئے چوک ناخدا میں واقع سٹوڈنٹ شوارما شاپ سے شوارمے خریدے تھے جنہیں کھانے کے بعد سالگرہ کی تقریب میں شریک 30 خواتین، بچے اور مردوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں طبی امداد کیلئے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سمیت مقامی نجی ہسپتاکوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

شاد باغ پولیس نے شاہد بٹ کی درخواست پر دکان مالک اور اسکے عملے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دکان پر کام کرنے پر نو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی اور قانون کے مطابق زیر حراست ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ شوارمے سے متاثرہ تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :