چینی سرمایہ کاروں کی سرکلر ریلوے اور دریائے سندھ پر پل تعمیر کرنے کی پیشکش

جمعہ 1 جولائی 2016 09:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جولائی۔2016ء)سندھ میں انفرا اسٹرکچر اور میگا منصوبوں کی تعمیر اور ترقی کے لئے چینی وفد نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی ہے جس میں دریائے سندھ پر پل اور کراچی سرکلر ریلوے سمیت دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے تعطل کا شکا ر کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے میں ایک بار پھر سرمایہ کاری کی بازگشت سنائی دینے لگی۔

(جاری ہے)

دوست ملک کے سرمایہ کاروں نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے وزیر اعلی ہاوس میں ملاقات کی اور قائم علی شاہ کو کراچی سرکلر ریلوے‘ دریائے سندھ پر پل اور صوبے میں سڑکوں کا جال بچھانے کے لیے سرمایہ کاری کی پیش کردی۔وزیر اعلی سندھ نے چینی وفد کو بتایا کہ صوبائی حکومت کندھ کوٹ اور گھوٹکی کو ملانے کے لیے دریائے سندھ پر جولائی میں پل بنانے کے منصوبے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پل کی تعمیر سے ناصرف پنجاب‘ بلوچستان اور سندھ میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی ساتھ ہی وقت کی بچت بھی ممکن ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :