استنبول ہوائی اڈہ حملہ، خودکش حملہ آوروں کا تعلق روس، ازبکستان اور قرغزستان سے تھا،ترکی

جمعہ 1 جولائی 2016 10:36

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جولائی۔2016ء) ترکی نے کہا ہے کہ استنبول کے ہوائی اڈے پر حملہ کرنے والے تین خودکش بم حملہ آوروں کا تعلق روس، ازبکستان اور قرغزستان سے تھا۔ذرائع کے مطابق ترک پولیس نے جمعرات کے روز استنبول کیتین مضافات میں واقع 16 مقامات پر چھاپے مارے جن میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن پر داعش سے تعلق کا شبہ ہے۔خودکش بم حملہ آوروں کا تعلق روس، ازبکستان اور قرغزستان سے تھا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے، ’انادولو‘ نے کہا ہے کہ حکام نے اِزمیر کے مغربی ساحلی شہر سے نو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جِن پر شام میں حربی طاقت دکھانے والے داعش کے دھڑوں کے ساتھ تعلقات ہیں جن میں اس گروپ کی مالی، بھرتی یا انتظامات میں مدد کی فراہمی کے اعتبار سے اعانت شامل ہے۔ امریکی ’سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی‘ کے سربراہ، جان برینن نے کہا ہے کہ اِن بم حملوں سے داعش کے ملوث ہونے کے خصوصی اشارے ملتے ہیں.

متعلقہ عنوان :