روس اسلحے کی کسی دوڑ میں شامل نہیں ہو گا، صدر ولادیمیر پیوٹن

جمعہ 1 جولائی 2016 10:35

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جولائی۔2016ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ نیٹو کے اقدامات کے تناظر میں روس اسلحے کی کسی دوڑ میں شامل نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

روسی صدر نے مغربی دفاعی اتحاد پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی اسلحے کی دوڑ سے یورپی توازن کے ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اْن کی حکومت اِس سے آگاہ ہے کہ کب اور کس وقت مناسب جواب دیا جائے۔ انہوں نے نیٹو کی عسکری کارروائیوں کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے روس کو اشتعال نہیں دلایا جا سکتا اور نہ ہی اْن کا ملک کسی حالت میں کمزور ہو گا۔