برطانیہ یورپی یونین میں دوبارہ شامل ہو سکتا ہے،جرمن نائب چانسلر

جمعہ 1 جولائی 2016 10:35

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جولائی۔2016ء) جرمنی کے نائب چانسلر زیگمار گبریل نے کہا ہے کہ برطانیہ کبھی بھی یورپی یونین کی رکنیت حاصل کر سکتا ہے۔ گبریل کے بقول بریگزٹ کے ریفرنڈم میں برطانوی عوام کی ایک بڑی تعداد یورپی یونین کی حامی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات یونان کے دورے پر ایتھنز پہنچنے پرکہی۔ گبریل نے کہا کہ ریفرنڈم میں نوجوان برطانوی ووٹرز نے سیاسی قیادت کے مقابلے میں دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے یورپی یونین میں رہنے کی حمایت کی تھی۔ ایتھنز میں جرمن وائس چانسلر نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ کے یونین کو خیرباد کہنے سے دنیا بھر میں اِس بلاک کی اہمیت کم نہیں ہوئی ہے۔