عید کا تحفہ، وفاقی حکومت کا جولائی میں لائٹ ڈیزل کے سوا چار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

جمعہ 1 جولائی 2016 10:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جولائی۔2016ء) وفاقی حکومت نے جولائی میں لائٹ ڈیزل کے سوا چار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ عید کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ جولائی میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی جس میں پٹرول ، ہائی اوکٹن ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی تاہم لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5.38 روپے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی لیکن حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ نہ کرنا عیدالفطر پر عوام کے لئے ریلیف ہے قیمتیں برقرار رکھنے کے لئے حکومت تین ارب کا اضافی بوجھ برداشت کرے گی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کیا ہے لائٹ ڈیزل عام استعمال میں نہیں آتا اور اس کی قیمت میں اضافے سے عام آدمی پر کوئی فرق نہیں پرتا ۔

متعلقہ عنوان :