کوڈوکی بھابی ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث انتقال کرگئیں

جمعرات 30 جون 2016 09:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جون۔2016ء)معروف مزاحیہ اداکار جاویدکوڈوکی بھابی ہسپتال میں طبی سہولت نہ ملنے کے باعث انتقال کرگئیں،اداکارنے حکومت پنجاب سے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کردی۔

(جاری ہے)

جاویدکوڈونے بتایاکہ پانچ روزقبل میری بھابی کو فالج کااٹیک ہوااورانہیں سروسزہسپتال لے جایاگیاتاہم ڈاکٹروں نے انکی طرف بالکل توجہ نہ دی اوران کی حالت مزید بگڑگئی جس کے باعث وہ انتقال کرگئیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورمشیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیں دوسری جانب شوبزسے وابستہ فنکارو ں نے ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کی شدید مذمت کی ہے۔