بدین میں قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

جمعرات 30 جون 2016 09:46

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جون۔2016ء)ملک کے لیے اچھی خبر نجی کمپنی نے بدین میں قدرتی گیس کانیا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔ترجمان وزارت پٹرولیم کیمطابق صوبہ سندھ کے بدین بلاک میں نجی کمپنی نے بھاری مقدارمیں کثیف گیس کا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔

(جاری ہے)

وائرلائن ٹیسٹ کے دوران گیس کا بہاو آٹھ ایم ایم سی ایف ڈی رہا جبکہ کنویں کا پریشرچھ سو اڑتالیس پی ایس آئی ریکارڈکیا گیا۔ دونوں ٹیسٹوں سے اعلی معیارکے گیس ذخائرکا اندازہ ہے۔ رواں ماہ کے دوران تیل اور گیس کے چھ ذخائر دریافت کیئے جاچکے ہیں۔ جس میں سے چار سندھ میں جبکہ دو خیبر پختونخوا میں واقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :