شمالی وزیرستان میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی گھروں کو واپسی کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا

جمعرات 30 جون 2016 09:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جون۔2016ء )شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے باعث عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی گھروں کو واپسی کا عمل سیکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر روک دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی واپسی (آج) جمعرات کو نہیں ہو گی ۔سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر واپسی کا عمل ملتوی کیا گیا ہے ۔ مہاجرین کی واپسی کی نئی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اب تک آئی ڈی پیر کے 39ہزار215خاندان شمالی وزیرستان واپس جا چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :