حامد سعید کاظمی اپنی سادگی کی وجہ سے پھنس گئے ہیں، ڈاکٹر عبد القدیر خان

جمعرات 30 جون 2016 09:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جون۔2016ء) معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو 20سال سے جانتا ہوں۔ وہ بے حد شریف آدمی ہیں اور وہ کبھی غلط کام نہیں کرسکتے۔حامد سعید کاظمی اپنی سادگی کی وجہ سے پھنس گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعیدکاظمی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر عبد القدیر نے مزید کہا کہ وزارت حج کے دوسرے کرپٹ اہلکاروں کی کرپشن کی سزا حامد سعید کاظمی کو دینا ناانصافی ہے۔حامدسعید کاظمی کا دامن صاف ہے وہ کرپشن نہیں کرسکتے۔حامد سعید کاظمی کو سنائی جانیوالی سزا غیر منصفانہ ہے۔سیاست میں جن افراد کی دیانتداری عی گواہی دے سکتا ہوں ان میں ایک صاحبزادہ حامد سعید کاظمی بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :