بھارت : آئی ٹی ماہر کی بیوی نے 11 لاکھ روپے کا فراڈ ہونے پر خودکشی کرلی

جمعرات 30 جون 2016 10:33

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جون۔2016ء) بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور میں ایک آئی ٹی ماہر کی بیوی نے 11 لاکھ روپے کا فراڈ ہونے پر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں سوامی ویوکھانڈا روڈ کے قریب رہائش پذیر 44 سالہ خاتون پالاک وی کو نامعلوم موبائل فون نمبر سے 45 لاکھ روپے انعامی رقم جیتنے کا میسج آیا، جس میں خاتون کو 11 لاکھ روپے جمع کروانے کے لیے کہا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر کو بتائے بغیر دیئے گئے بینک اکاوٴنٹ میں 11 لاکھ روپے رقم منتقل کروائی تھی لیکن جعل ساز انعامی رقم کی ادائیگی کے حوالے سے خاتون کے ساتھ ٹال مٹول کرتے رہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ بعدازاں خاتون دہلی گئیں جہاں انھیں معلوم ہوا کہ ان کے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔خاتون نے اپنے اہلخانہ کو فراڈ کے بارے میں بتایا، جس پر ان کے گھر والوں نے انھیں تسلی بھی دی۔پولیس کے مطابق واقعے کے روز خاتون کے اہلخانہ فراڈ کے خلاف مقدمہ درج کروانے گئے تھے، تاہم جب وہ واپس آئے تو انھیں خاتون کی پھندے سے لٹکی ہوئی لاش ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جعل سازوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :