استنبول حملہ، امریکی صدر کی ترک ہم منصب کو تعاون کی پیشکش

جمعرات 30 جون 2016 10:26

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جون۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کو استنبول کے ایئر پورٹ پر ہوئے حملوں کے سلسلے میں تحقیقات میں معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں اوباما نے امریکی عوام کی طرف سے ایردوآن سے اظہار افسوس بھی کیا۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اکتالیس ہو گئی ہے، جن میں تیرہ غیرملکی بھی شامل ہیں۔ گزشتہ رات رونما ہونے والی اس پرتشدد کارروائی کے نتیجے میں 239 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن شبہ ہے کہ یہ حملہ داعش نے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :