ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہوگیا

فی تولہ سونے کی قیمت50ہزارروپے سے کم ہوکر49ہزار700روپے پرآگئی

بدھ 29 جون 2016 09:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعدملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیااورایک تولہ سونے کی قیمت50ہزارکی سطح سے کم ہوکر49ہزارروپے کی سطح پرآگئی۔منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں8ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1308ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روزملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں300روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآبادلاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت50ہزارروپے سے کم ہوکر49ہزار700روپے پرآگئی اسی طرح257روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار600رروپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت650روپے پربرقراررہی ۔