پاکستان کو دو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جتوانے والا بلے باز محمد فیاض کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو علاج کروانے کی ہدایت

بدھ 29 جون 2016 09:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء) محکمہ صحت نے پاکستان کو دو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جتوانے والا بلے باز محمد فیاض جوکہ بڑی آنت کے عارضے میں مبتلا ہو نے پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو علاج کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔ واضح رہے کہ رسول پارک شاہدرہ کے رہائشی محمد فیاض نے 2002 اور 2006 کے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

پاکستان دونوں ورلڈ کپ جیتنے میں ناصرف کامیاب ہوا بلکہ محمد فیاض نے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ محمد فیاض کو بلائنڈ کرکٹ میں جاوید میانداد ثانی کا لقب بھی دیا گیا۔ محمد فیاض گزشتہ تین سال سے بیمار ہیں اور بڑی آنت کے دو آپریشن کروا چکے ہیں جبکہ تیسرا آپریشن کروانے کیلئے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ محمد فیاض نے حکومت سے اپنے علاج معالجہ کیلئے مدد کرنے کی اپیل کی تھی ۔ حکومت نے اس کی علاج کے لیے وائس چانسلر کو خصوصی میڈیکل بورڈ قائم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔