حکومتی اخراجات پر بیرون ملک جانیوالے 8 پروفیسر یورپ میں غائب ہو گئے

ان پروفیسروں کو سکالر شپ کیلئے بھیجا گیا تھا،قومی خزانے سے ایک کروڑ36 لاکھ روپے کے فنڈز دیئے گئے

بدھ 29 جون 2016 09:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء) حکومت کے اخراجات پر بیرون ملک سکالر شپ پر جانے والے 8 پروفیسر یورپ میں غائب ہو گئے ہیں ۔ان پروفیسروں کو ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سکالر شپ پر بھیجا تھا جس پر قومی خزانہ سے ایک کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز خرچ ہوئے ۔

(جاری ہے)

بیرون ملک ریسرچ کرنے والے منصوبوں میں یونیورسٹی سکالر شپ پروگرام ، انجیئرنگ اینڈ سائنس میں سکالر شپ جرمنی ، نیچرل سائنس فرانس اور آسٹریا میں پروفسر بھیجے گئے تھے اعلی اختیاراتی کمیٹی نے اب ہائر ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک سکالر شپ پر جا کر غائب ہونے والے افسران ، پروفیسروں سے فنڈز اور جرمانہ کی ریکوری کرے رپورٹ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تعلیم کی ریسرچ کے لئے مختص فنڈز سے غیر قانونی طریقہ سے فرنیچر ، ٹریکٹر ، آئی ٹی کے اوزار ، مشینری جن کی مالیت 87 لاکھ تھی خریدی ہے تعلیم و ریسرچ فنڈز سے اشیاء کی خریداری بارے اعلی پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :