پی اے ٹی اور اے پی ایم ایل کی بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع

حکمران جماعت کیخلاف متحدہ اپوزیشن الیکشن کمیشن کے فورم پر اکٹھنا ہونا شروع ہوگئی

بدھ 29 جون 2016 09:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء) پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے بعد پاکستان عوامی تحریک اور آل پاکستان مسلم لیگ نے بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کیخلاف اب متحدہ اپوزیشن الیکشن کمیشن کے فورم پر اکٹھنا ہونا شروع ہوگئی ہے ۔ گزشتہ روز احمد رضا قصوری نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اے پی ایم ایل نے ریفرنس کی تیاری کو حتمی شکل دیدی ہے اور ہم نے وزیراعظم اور ان کے ساتھیوں کی نااہلی کیلئے ناقابل تردید ثبوت بھی اپنے ریفرنس کے ساتھ منسلک کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ عوامی تحریک کی طرف سے بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس فائل کرنے کافیصلہ کیا چکا ہے او علامہ طاہر القادری نے اس سلسلے میں اہم قانونی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں اس کے علاوہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کرنے کا کا اعلان کرچکے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی اور پی پی پی پہلے الیکشن کمیشن سے رجوع کرچکے ہیں ان دو قومی جماعتوں کی طرف سے دائر کئے گئے ریفرنس میں وزیراعظم میاں نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادہ حمزہ شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست کی گئی ہے اور الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان اہم شخصیات نے الیکشن میں حصہ لیتے ہوئے اپنے اثاثے چھپائے اس لئے آرٹیکل 62,63 کے تحت یہ شخصیات صادق اور آمین نہیں رہے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ایک طرف متحدہ اپوزیشن الیکشن کمیشن کی طرف درخواستیں لیکر جارہی ہیں جبکہ دوسری طرف الیکشن کمیشن ابھی مکمل نہیں ہے اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کہہ چکے ہیں کہ فی الحال وزیراعظم یا کسی دوسری شخصیت کیخلاف کارروائی نہیں ہوسکتی کیونکہ الیکشن کمیشن نامکمل ہے