کراچی، چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تقرر پر آصف زرداری کی دوبہنوں میں تنازعہ

بدھ 29 جون 2016 09:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء) اقتدار کے ایوانوں میں بڑے لوگوں کے درمیان ایک مرتبہ پھررسہ کشی عروج پرہے اس مرتبہ سابق صدرآصف علی زرداری کی دوبہنوں میں تنازعہ پیداہوگیا ہے بلاآخر عزراپیجوہوکواہمیت دیتے ہوئے فریال ٹالپرکے حامی افسرکوسندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے کاچیئرمین بنوادیا،جس پرسیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیجوہونے احتجا ج کیااورپھرعزراپیجوہواورفضل اللہ پیجوہونے براہ راست سابق صدرآصف علی زرداری سے شکایت کی اورانہیں کہا ہے کہ فریال ٹالپران کے محکمہ میں مداخلت کررہی ہیں اورانہوں نے بلاوجہ چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹرحسین کوتبدیل کروایا،ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری نے دوروزتک اس معاملہ کی خود تحقیقات کرائی اورفریال ٹالپرکابھی موقف سنا،بلاآخر انہوں نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کوہدایت کی کہ محکمہ تعلیم میں اب فضل اللہ پیجوہوکے معاملات میں مداخلت نہ کی جائے اورفوری طورپرذاکرحسین کودوبارہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کاچیئرمین مقررکیاجائے اس طرح فریال ٹالپراورعذراپیجوہوکی اس سردجنگ میں عذراپیجوہوکی کامیابی ہوئی ہے فریال ٹالپرکے حمایت یافتہ چیئرمین قادربخش رند گھرچلے گئے ۔