رینجرز نے وسیم اختر کی بیرون ملک جانے کی اجازت کو عدالت میں چیلنج کردیا

بدھ 29 جون 2016 09:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء)پاکستان رینجرز نے ڈاکٹرعاصم اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات میں ملوث کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر کی بیرون ملک جانے کی اجازت کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وسیم اختر کو 20 روز کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی تھی۔رینجرز کے ڈی ایس آر ریاض نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وسیم اختر ڈاکٹر عاصم کیخلاف درج دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

(جاری ہے)

وسیم اختر کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات ہیں۔خدشہ ہے کہ وسیم اختر ملک سے باہر جانے کے بعد اوپس نہیں آئینگے۔ مدعی مقدمہ کو سنے بغیر ملزم کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت منسوخ کی جائے۔عدالت نے رینجرز کی درخواست پر پراسیکیوٹر کو 30 جون کا نوٹس جاری کردیا۔ وسیم اختر ڈاکٹر عاصم کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انھیں 20 روز کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :