قومی رہنماؤں کا اثاثے چھپانا جرم ، لیکن ضروری ہے الزام لگانے والا اپنا الزام ثابت بھی کرے،جسٹس سعید الزمان صدیقی

بدھ 29 جون 2016 09:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزمان صدیقی نے کہا ہے کہ قومی رہنماؤں کا اثاثے چھپانا جرم ہے لیکن یہ ضروری ہے کہ الزام لگانے والا اپنا الزام ثابت بھی کرے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس سعید الزامان صدیقی نے کہا کہ عام انتخابات یا ضمنی الیکشن میں حصہ لیتے ہوئے یہ امیدوار کیلئے ضروری ہے کہ وہ درست گوشوارے جمع کرائے اپنے اثاثے چھپانا قومی جرم ہے الیکشن کمیشن میں اب جن جماعتوں نے وزیراعظم اور دیگر شخصیات کی نااہلی کیلئے جو درخواستیں دائر کی ہیں اس مپں اپنے الزام کو ثابت کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ وزیراعظم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے ایسے اثاثے نہیں جنہیں چھپایا گیا ہو چھپائے گئے اثاثے سامنے لانے درخواست گزاروں کا کام ہے