وسطی لندن سے مشکوک مواد برآمد، ناکارہ بنانے کے بعد علاقہ کلیئرکردیاگیا

بدھ 29 جون 2016 10:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء)وسطی لندن میں ایک گلی سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنادیاگیاجبکہ سرچ آپریشن کے بعد علاقے کوکلیئرقراردیدیاگیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق سنٹرل لندن میں مشتبہ پیکٹ کی موجودگی کے بعد گلیاں بند کردی گئیں اور انسداد دہشتگردی ماہرین نے ایس ٹی پال اور کینن سٹریٹ کے علاقے کو گھیرے میں لے کر موادناکارہ بنادیا۔

(جاری ہے)

منگل کی صبح پونے آٹھ بجے مشتبہ پیکٹ کی موجودگی کا پتہ چلنے کے بعد علاقے میں موجود دفاتر کو خالی کرالیاگیااور علاقے کو سیل کرکے بم ڈسپوزل سکواڈ کا طلب کیاگیا۔عینی شاہدین نے ٹوئیٹر پر بتایاکہ زوردار دھماکہ سناگیاجبکہ بعدازاں پولیس نے بتایاکہ بارودی مواد کا ناکارہ بنایاگیاجس سے دھماکہ ہوا۔لندن پولیس کے ترجمان نے بتایاکہ ایس ٹی پال چرچ کے گراؤنڈ میں مشتبہ پیکٹ کی موجودگی کی اطلاع پونے آٹھ بجے ملی جس کی وجہ سے علاقے کو سیل کیاگیا، مشتبہ پیکٹ ناکارہ بنانے کے بعد پونے 9بجے علاقے کوکلیئرکردیاگیا۔