میکسیکو کے شہریوں پر عائد ویزا پابندی کو اس سال ختم کر دیں گے،کینیڈا

بدھ 29 جون 2016 10:10

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء)کینیڈا میکسیکو کے شہریوں پر عائد ویزا پابندی کو اس سال کے آخر تک ختم کر دے گا،کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے میکسیکو کے صدر اینریک پینا نیٹو سے ملاقات کے بعداپنے بیان میں کہا ہے کہ میکسیکن شہریوں پر کینیڈا آنے کے لئے ان پر 2009 سے عائد پابندی اس سال یکم دسمبر کو اٹھا لی جائے گی۔

(جاری ہے)

کینیڈا نے بوگس ریفیوجی کلیمز کی بھر مار کی وجہ سے میکسیکو کے شہریوں کو ویزا نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔میکسیکو کے صدر پندرہ سال میں کینیڈا کا دورہ کرنے والے پہلے میکسیکن رہنا ہیں۔

متعلقہ عنوان :