برطانیہ کے انخلاء سے یورپی زبانوں کی فہرست سے انگریزی زبان بھی خارج ہو سکتی ہے،یورپی یونین

بدھ 29 جون 2016 10:08

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء) یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلاء سے یورپی زبانوں کی فہرست سے انگریزی زبان بھی خارج ہو جائے گی کیونکہ برطانیہ یورپ کا واحد رکن ہے جس نے انگریزی کو بنیادی زبان کے طور رجسٹرڈ کروایا تھا اور اس کو یورپی تعلیمی اداروں میں بڑے ذوق شوق سے پڑھا جارہا ہے لیکن آئندہ چند سال میں کیفیت اس کے الٹ ہو سکتی ہے،اس بات کا اظہار یورپی یونین کے پولینڈ سے رکن اور ان کی آئینی امور کی کمیٹی کے سربراہ دتوتا ہوبنر نے برسلز میں یورپی یونین کے ہنگامی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کی 24 آفیشل زبانیں ہیں لیکن روزمرہ کے معاملات کے لئے تین زبانیں انگریزی ،فرنچ اور جرمن استعمال کی جاتی ہے،انھوں نے کہا کہ انگلش کے پسندیدہ زبان ہونے کے باوجود بریگزٹ کے بعد اب تک پانچ یورپی ملکوں نے اس زبان کو یورپی یونین سے نکالنے کے لئے مشورہ دیا ہے جن میں فرانسیسی سخت اور جرمن اس بارے نرم موقف رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :