آپ یہاں کیوں ہیں‘یورپی پارلیمان کے ہنگامی اجلاس میں برطانوی ارکان سے سوال،انگریز اور یورپی پہلی بار الگ الگ نظر آئے

بدھ 29 جون 2016 10:08

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء)یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے فیصلے کے بعد برسلز میں ہونے والے یورپی پارلیمان کے پہلے ایمرجنسی اجلاس میں شریک برطانوی ارکان کو اس وقت خفت اٹھا نی پڑی جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ اب وہ وہ یہاں کیوں موجود ہیں۔انہیں یورپی کمیشن کے صدر ذین کلاڈ یْنکر کے اس سوال کا سامنا کرنا پڑا کہ ’مجھے حیرت ہے کہ آپ یہاں کیوں آئے ہیں؟اس موقع پر ارکان پارلیمان سے اپنے خطاب میں یو کے آئی پی کے رہنما نئجل فیراج نے اپنی خفت مٹاتے ہوئے کہا کہ جب میں 17 برس قبل یہاں آیا تھا تو میں نے کہا تھا کہ میں برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کی مہم کی قیادت کروں گا،اس وقت آپ لوگ میری بات پر ہنس پڑے تھے اور آپ آج کیوں نہیں ہنس رہے ،انھوں نے کہا کہ میں آپ کی غصے کی اور آپ کی برہمی کی وجہ جانتا ہوں،آپ کی کرنسی کی قدر کھو رہی ہے آپ حالت انکار میں ہیں لیکن میں نے اپنا مقصد پا لیا۔

(جاری ہے)

ان کے خطاب کے بعد ایوان میں تالیوں اور مختلف قسم کی آوازوں کا شور اٹھا جس پر یورپی یونین کے صدر نے نئجل فیراج کو دیکھتے ہوئے کہا کہ میں برطانیہ کی جمہوریت اور عوامی رائے کا احترام کرتا ہوں لیکن یہ آخری مرتبہ ہے کہ آپ کے لئے تالیاں بجی ہیں۔ایک اور رکن نے اٹھ کر کہا کہ آپ کے چلے جانے سے ای یو پر ایک بھاری تنخواہ کا بوجھ کم ہو جائے گا۔