گوادر کو دنیا کا بہترین شہر بنانے کے لئے ماسٹر پلان تیار کرلیا گیا ،سمارٹ سٹی بنانے کے منصوبے پر سٹڈی جاری ،
رواں سال کے آخر تک گوادر سے کوئٹہ اور گوادر سے رتو ڈیرو تک شاہراہ کی تعمیر مکمل ہو جائے گی ، گوادر بندر گاہ پر کارگو اور کینٹینر کے ساتھ ساتھ آئل گیس ، کیمیکل ، لوہے اور ایل این جی کے ٹرمینل بنانا بھی ماسٹر پلان کا حصہ ہے ، گوادر کو پانی کی فراہمی کے لئے دو ڈیموں کی تعمیر جاری ہے جن کے ذریعے گوادر کو ساڑھے 7 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا،رپورٹ
بدھ 29 جون 2016 10:05
اسلام آباد / گوادر ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء ) پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر بندر گاہ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوادر کو دنیا کا بہترین شہر بنانے کے لئے ماسٹر پلان تیار ہو چکا ہے جب کہ سمارٹ سٹی بنانے کے منصوبے پر سٹڈی جاری ہے ، رواں سال کے آخر تک گوادر سے کوئٹہ اور گوادر سے رتو ڈیرو تک شاہراہ کی تعمیر مکمل ہو جائے گی ، گوادر بندر گاہ پر کارگو اور کینٹینر کے ساتھ ساتھ آئل گیس ، کیمیکل ، لوہے اور ایل این جی کے ٹرمینل بنانا بھی ماسٹر پلان کا حصہ ہے ، گوادر کو پانی کی فراہمی کے لئے دو ڈیموں کی تعمیر جاری ہے جن کے ذریعے گوادر کو ساڑھے 7 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو پاکستان کے لئے گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے ۔(جاری ہے)
منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کے طول و عرض میں اچھے معاشی اثرات پڑیں گے ۔ پاک چین اقتصادی راہداری کا مرکز بلوچستان کا ساحلی شہر گوادر ہے جہاں عالمی معیار کی بندرگاہ اور ائیر پورٹ کی تعمیر جاری ہے ۔ گوادر کو سڑک کے ذریعے چین اور وسط ایشیائی ممالک سے بھی منسلک کیا جا رہا ہے ۔
بڑے بحری راستے شاندار محل وقوع اور زیر تعمیر بندرگاہ کے باعث گوادر عالمی حیثیت اختیار کر چکا ہے ۔ گوادر بندر گاہ گہرے اور گرم پانی میں ہونے کے ساتھ ساتھ بحیرہ عرب اور خلیج فارس کے دہانے پر واقع ہے جو خلیجی ریاستوں سے تیل کی برآمدات کا واحد راستہ ہے ۔ دنیا بھر میں چالیس فیصد تیل کی ترسیل اسے راستے سے ہوتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گوادر کو اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ملک کے دیگر شہروں کے ساتھ منسلک کرنے کا کام جاری ہے ۔ سال 2016 کے آخر تک گوادر سے کوئٹہ اور گوادر سے رتو ڈھیرو تک شاہرات کی تعمیر مکمل ہو جائے گی ۔ اس حوالے سے چیئرمین گوادر بندرگاہ دوستانی جمالدینی کا کہنا ہے کہ گوادر بندرگاہ کو دنیا کی بہترین بندرگاہوں میں سے ایک بنانا ہمارا ویژن ہے ۔ بندرگاہ پر صرف کارگو اور کینٹینر کے ٹرمینل ہی نہ ہوں گے بلکہ آئل ، گیس ،کیمیکل ، آئرن اور ایل این جی کے ٹرمینلز بھی ماسٹر پلان کا حصہ ہیں ۔ منصوبوں پر ایک ایک کرکے کام جاری ہے ۔ چیئرمین چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ زینگ باؤزنگ کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبوں میں مقامی آبادی کے بھرپور کردار اور فلاح و بہبود کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ اقتصادی راہداری کے ذریعے گوادر کی مقامی معیشت کو ترقی دینا اولین ترجیح ہے ۔رپورٹ کے مطابق مقامی ماہی گیر بنیادی سہولتوں کی التجا کر رہے ہیں ان افراد کا کہنا ہے کہ صرف سنتے ہیں کہ گوادر ترقی کر رہا ہے لیکن یہاں لوگ پانی اور بجلی سے محروم ہیں اگر کچھ کرنا ہے تو سب سے پہلے مقامی افراد کو بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں ۔رپورٹ کے مطابق گوادر کو دنیا کا بہترین شہر بنانے کے لئے ماسٹر پلان تیار ہو چکا ہے جب کہ سمارٹ سٹی بنانے کے منصوبے پر سٹڈی جاری ہے ۔ منصوبے کے تحت شہر کو تمام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا ۔ پانی اوربجلی شہر کے دو بڑے مسئلے ہیں جن کے خاتمے کے لئے حکام پر عزم ہیں ۔ ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد کا کہنا ہے کہ گوادر کے قریب دو ڈیم تعمیر کیے جا رہے ہیں جہاں سے پائپ لائن کے ذریعے گوادر کا ساڑھے سات میلن گیلن پانی فراہم کیا جائے گا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 29 جون 2016 کی مزید خبریں
-
کوئٹہ،دو مختلف واقعات میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ، 4 اہلکار شہید ، ایس ایچ او محفوظ
-
چیف جسٹس لاہو ر ہائی کورٹ نے حلف اٹھانے اور چارج سنبھالتے ہی مبینہ کرپشن اور مس کنڈکٹ میں ملوث 30 ججز کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
-
قومی رہنماؤں کا اثاثے چھپانا جرم ، لیکن ضروری ہے الزام لگانے والا اپنا الزام ثابت بھی کرے،جسٹس سعید الزمان صدیقی
-
رینجرز نے وسیم اختر کی بیرون ملک جانے کی اجازت کو عدالت میں چیلنج کردیا
-
کراچی، چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تقرر پر آصف زرداری کی دوبہنوں میں تنازعہ
-
پی اے ٹی اور اے پی ایم ایل کی بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع
-
چوہدری سرورنے امجد صابری کو تمغہ شجاعت‘عبد الستارایدھی کو نشان پاکستان دینے کا مطالبہ کر دیا
-
حکومتی اخراجات پر بیرون ملک جانیوالے 8 پروفیسر یورپ میں غائب ہو گئے
-
پاکستان کو دو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جتوانے والا بلے باز محمد فیاض کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو علاج کروانے کی ہدایت
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہوگیا
-
ترکی، استنبول ایئرپورٹ پر خودکش دھماکے، فائرنگ ،درجنوں افراد ہلاک، 147 زخمی
-
سندھ اپیکس کمیٹی کا صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدمیں تیزی لانے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرنے پراتفاق
-
وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کی مزید دو سال قیام میں توسیع دیدی
-
30 برس تک افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی، اب باعزت طریقے سے واپس وطن بھیجوائیں گے، طارق فاطمی
-
بلاول بھٹو کی امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے صابری ہاوٴس آمد
-
پرائمری تعلیم تک ناظرہ ،بارہویں جماعت تک ترجمہ قرآن لازمی قرار
-
اعتزاز احسن کا سخت گیر موقف :پیپلز پارٹی کی قیادت نے منہ موڑ لیا
-
چین قزاقستان کے راستے کے ذریعے یورپی منڈی تک رسائی حاصل کرے گا،سی پیک صرف مشرق وسطیٰ تک محدود
-
کراچی، امجد صابری کے قتل کی تحقیقات کیلئے پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
-
حکومت نے سعودی عرب سے رواں سال حج کیلئے مختص کوٹے سے زائد عازمین حج کیلئے اضافی کوٹہ لینے کی کوئی درخواست نہیں کی،سرکاری ذرائع
-
افغان سفیر کی عمران خان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور،پاک افغان بارڈر پر کشیدگی پر تبادلہ خیال
-
انتہا پسند ہندووں کا مہاشٹرا میں پاکستانی فوٹو گرافر کی نمائش پر دھاوا، متعددانتہاپسند گرفتار
-
گوادر کو دنیا کا بہترین شہر بنانے کے لئے ماسٹر پلان تیار کرلیا گیا ،سمارٹ سٹی بنانے کے منصوبے پر سٹڈی جاری ،
-
بغداد میں مسجد پر خود کش حملہ ،14نمازی جاں بحق ،40زخمی
-
آپ یہاں کیوں ہیں‘یورپی پارلیمان کے ہنگامی اجلاس میں برطانوی ارکان سے سوال،انگریز اور یورپی پہلی بار الگ الگ نظر آئے
-
برطانیہ کے انخلاء سے یورپی زبانوں کی فہرست سے انگریزی زبان بھی خارج ہو سکتی ہے،یورپی یونین
-
میکسیکو کے شہریوں پر عائد ویزا پابندی کو اس سال ختم کر دیں گے،کینیڈا
-
کپڑے اتار دو سخت پسینہ آنے تک سخت محنت سے کام کرو
-
وسطی لندن سے مشکوک مواد برآمد، ناکارہ بنانے کے بعد علاقہ کلیئرکردیاگیا
-
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی
-
امریکہ : قتل کے مقدمے میں طوطے کو بطور گواہ پیش کرنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.