انتہا پسند ہندووں کا مہاشٹرا میں پاکستانی فوٹو گرافر کی نمائش پر دھاوا، متعددانتہاپسند گرفتار

بدھ 29 جون 2016 10:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء )انتہا پسند ہندوؤں نے ریاست مہاشٹرا میں پاکستانی فوٹو گرافر کی نمائش پر دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انتہاپسند تنظیم شیو سینا نے پاکستانی فوٹو گرافر کی نمائش پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کئی انتہا پسندوں کو گرفتار کرلیاہے ۔نمائش کا اہتمام ممبئی پریس کلب میں کیا گیا تھا۔