30 برس تک افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی، اب باعزت طریقے سے واپس وطن بھیجوائیں گے، طارق فاطمی

نیوکلیئرسپلائر گروپ میں بھارت کی مخالفت چین سمیت 11 ممالک نے کی قطر سے مشاق طیاروں کی تجارت کر رہے ہیں،تقریب سے خطاب

بدھ 29 جون 2016 10:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ 30 برس تک افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی اب باعزت طریقے سے واپس وطن بھیجوائیں گے، نیوکلیئرسپلائر گروپ میں بھارت کی مخالفت چین سمیت 11 ملکوں نے کی، قطر سے مشاق طیاروں کی تجارت کر رہے ہیں، گزشتہ روز منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں پاک افغان تعلقات کو پھلتا پھولتا دیکھنا نہیں چاہتی ہیں ، 30برس تک پاکستان نے افغان مہاجرین کی مہمانوازی کی اب انہیں باعزت اور احترام کیساتھ واپس وطن جانا ہوگا،انہوں نے کہا عالمی سطح پر بڑی تبدیلیاں ہورہی ہے یہ بات غلط ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہا رہ چکا ہے، پاکستان کے عرب ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، ایران کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، برطانیہ کے ریفرنڈم کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہونگے، پاکستان میں جمہوریت اور میڈیا آزاد ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی خطے میں بہترین کردار ادا کر رہی ہے، قطر سے مشاق طیاروں کی تجارت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث بھارت نیوکلیر سپلائر گروپ شامل ہونے سے قاصر رہا، چین ہی نہیں 11 ریاستوں نے اسکی مخالفت کی، انہوں نے کہا کہ گوادر سے چاہ بہار تک موٹروے تعمیر کی جائے گی، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :