ملتان کی مقامی عدالت میں قندیل بلوچ کے خلاف نام کے ساتھ بلوچ لکھنے پر دعویٰ دائر

قندیل کا نام فوزیہ ہے اسے بلوچ لکھنے سے روکا جائے ، درخواست گزار ،قندیل 13 جولائی کو طلب

منگل 28 جون 2016 10:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جون۔2016ء) ملتان کی مقامی عدالت میں قندیل بلوچ کے خلاف نام کے ساتھ بلوچ لکھنے پر دعویٰ دائر کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان سول کورٹ میں مقامی وکیل نے ماڈل قندیل بلوچ کے خلاف درخواست دے دی ہے جس پر ملتان کی ضلعی عدالت کے جج خورشید احمد نے 13 جولائی کو قندیل کو طلب کر لیا ہے ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ قندیل بلوچ نے بلوچ ثقافت کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے قندیل کا نام فوزیہ ہے اسے بلوچ لکھنے سے روکا جائے عظیم المعروف قندیل بلوچ کا بلوچ قبائل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :