آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت ( ن ) لیگ اور پیپلزپارٹی کی ،مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف اپوزیشن میں ہونگی

(ن) لیگ کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم اور آئندہ ریاست کا صدر کون ہوگا سکندر حیات بھی ناراض (ن) لیگ میں اختلافات سینئر رہنماؤں نے (ن) لیگ سے اندرون خانہ منہ موڑ لیا پیپلز پارٹی 13سے14نشستوں کے ساتھ جبکہ (ن) لیگ 16سے18نشستیں لیں سکتی ہے تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کو کسی بھی صورت میں ( ن) لیگ میں شامل نہیں کریں گے تمام تر پہلو پر غور فکر وفاق میں ایک بار پھر پانامہ لیکس سے نکلنے کے لئے پیپلزپارٹی کی مدد لی جائے گی ،رپورٹ

منگل 28 جون 2016 09:48

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جون۔2016ء) آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت ( ن ) لیگ اور پیپلزپارٹی کی ، مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف اپوزیشن میں ہونگی (ن) لیگ کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم اور آئندہ ریاست کا صدر کون ہوگا سکندر حیات بھی ناراض (ن) لیگ میں اختلافات سینئر رہنماؤں نے (ن) لیگ سے اندرون خانہ منہ موڑ لیا پیپلز پارٹی 13سے14نشستوں کے ساتھ جبکہ (ن) لیگ 16سے18نشستیں لیں سکتی ہے تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کو کسی بھی صورت میں ( ن) لیگ میں شامل نہیں کریں گے تمام تر پہلو پر غور و فکر وفاق میں ایک بار پھر پانامہ لیکس سے نکلنے کے لئے پیپلزپارٹی کی مدد لی جائے گی تفصیلات کے مطابق الیکشن 2016میں آزاد کشمیر کی حکومتی سیٹ اپ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر بنائے گی جبکہ (ن) لیگ کی پالیسی کے تحت کسی بھی صورت میں مسلم کانفرنس یا تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے پیپلزپارٹی LA1ڈڈیال LA5بھمبرایک برنالہLA7بھمبر 3، LA9کوٹلی نکیال LA11کوٹلی چڑھوی LA12کھوئی رٹہ کوٹلی 5 ، LA14باغ 2وسطی باغ LA18سندھنوتی پونچھ پوچھ 2ہجیرہ LA19سندھنوتی پونچھ 3راولاکوٹ LA22سندھنوتی پونچھ 6بلوچ LA24مظفرآباد حلقہ ایک کوٹلہ LA25مظفرآباد بیرون مظفرآباد LA29مظفرآباد 6لیپہLA39کشمیر وادی 4راولپنڈی شامل ہے جبکہ LA2میرپور 2،چکواری LA27مظفرآباد 4کھاوڑہ سے پیپلزپارٹی کی دو نشستیں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید LA2میرپور 2چکواری جبکہ سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی چوہدری لطیف اکبر LA27مظفرآباد 4کھاوڑہ سے شکست کھائے گے دوسری طرف مسلم لیگ ن کو تقسیم ہونے والے ٹکٹوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے سینئر عہدیداروں میں ناراضگی پائی جائے گی جن میں مرکزی وائس چیئرمین ن لیگ سردار سکندر حیات خان بھی ناراض ہے ان کی وجہ سے ن لیگ آزاد کشمیر پیپلزپارٹی سردار خالد ابراہیم کے ساتھ اتحاد فارمولے کے تحت آزاد کشمیر کے آئندہ صدر خالد ابراہیم ہوگے جبکہ ڈویژن مظفرآباد سے5نشستوں کی برتری پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ہوگے ناکامی کی صورت چوہدری فاروق طارق کا نام سامنے آئے ہیں سردار سکندر حیات خان جو خود صدر ریاست کے امیدوار تھے اب اتحاد کے بعد ناراضگی میں ہے اس طرح ڈویژن میں تبدیلی ہوگی صورت حال پیش نظر ن لیگ 4نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی 2نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ ایک LA26مظفرآباد سٹی سے لے جائے گے خبر رساں ادارے سروے کے مطابق وفاقی مسلم لیگ ن کی غلط پالیسی وزیر اعظم پاکستان کے ترجمان آصف کرمانی کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم سے قبل (ن) لیگ آزاد کشمیر میں اکیلی حکومت بنانے کی پوزیشن میں تھی جہاں وہ 22سے25سیٹوں پر تھی مگر آصف کرمانی نے ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد ن لیگ کے سینئر رہنما جنہوں نے (ن) لیگ بنانے میں اہم رول تھا نظر انداز کرنے کے باعث ن لیگ سے الگ ہوگئے جس کا نقصان راجہ فاروق حیدر خان کو اٹھانا پڑا اگر ٹکٹوں کی تقسیم راجہ فاروق حیدر خان کرتے تون لیگ آزاد کشمیر کی واحد جماعت ہوتی جو اکیلے حکومت بناتی مگر اب ہوا تبدیل ہوگی 16سے18نشستوں کے ساتھ آئندہ پھر پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد متوقع ہوگا جسکا ابتدائی فارمولا وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے پانامہ لیگ سے نکلنے کے لئے پیپلزپارٹی سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا ماضی میں اپوزیشن کا رول ادا کرنے والی ن لیگ آئندہ پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعت ہوگی جن میں صدر اور وزیراعظم ن لیگ کا اسپیکر قانون ساز اسمبلی اور سینئر وزیر پیپلزپارٹی کا ہوگا فارمولا طے کرلیا گیا ہے۔