کویت، دہشتگردی کا نشانہ بننے والی مسجد”امام صادق“ کو عبادت کیلئے ایک سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا

منگل 28 جون 2016 10:35

کویت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جون۔2016ء)کویت میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی مسجد”امام صادق“ کو عبادت کیلئے ایک سال بعد دوبارہ کھول دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کویت کے کیپٹل الصوابر میں قائم ایک مسلک کی مسجد”امام صادق“ جس کو گزشتہ سال رمضان المبارک کے مہینے26جون2015ء میں الداعش سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد گروپ نے خود کش حملہ کر کے 27افراد کو ہلاک اور 227افراد کو زخمی کر دیا تھا جب وہ عبادت میں مصروف تھے۔ اس حملہ میں مسجد کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی جس کی حکومت کویت نے دوبارہ تعمیر و تزائن کر کے گزشتہ روز عبادت کیلئے کھول دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :