برطانیہ کا یورپین یونین سے انخلاء ، نوجوان نسل ریفرنڈم کی افادیت سے لا علم تھی

دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کر سکتی ہے ،رپورٹ

منگل 28 جون 2016 10:34

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جون۔2016ء )برطانیہ کا یورپین یونین سے انخلا ۔نوجوان نسل دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کر سکتی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ نے گزشتہ دنوں اپنے ملک میں یورپین یونین شامل رہنے یا نہ رہنے کے لئے لئے جو ووٹنگ کروائی تھی اس میں نوجوان نسل نے عدم توجہہ کا اظہار کیا ،اور ووٹنگ میں کثیر تعداد میں شرکت نہ کر سکی نوجوانوں کا کہنہ ہے کہ یورپین یورپین سے علحیدگی کے لئے زیادہ تر بوڑھے افراد نے ووٹ دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ نوجوان نسل اس کی افادیت سے لا علم تھی ،اس حوالے سے نوجوان نسل اپنی مہم چلانے کی کوششوں میں نظر آ رہی ہے۔اور نوجوان نسل باقاعدہ کورٹ میں جانے کے لئے تیاریاں کر رہی ہے۔اگر نوجوان نسل نے یہ مہم شروع کر دی تو برطانیہ کو دوبارہ الیکشن کروانے ہوں گے۔جس میں برطانیہ کو دوبارہ یورپین یونین میں شامل رکھا جا سکے گا۔