آئی جی موٹر ویز کے 5 خفیہ بنک اکاؤنٹس کا انکشاف

3 بنکوں کے اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 613 ملین ڈیپازٹ ہیں

منگل 28 جون 2016 10:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جون۔2016ء) آئی جی موٹر ویز پولیس کی طرف سے پانچ خفیہ بنک اکاؤنٹس رکھنے کا انکشاف ہوا ہے ان بنک اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 613 روپے کا فنڈز ڈیپازٹ کرائے گئے ہیں ۔آئی جی موٹر ویز کی طرف سے خفیہ بنک اکاؤنٹس کا انکشاف ایک سرکاری دستاویزات میں کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق آئی جی موٹر ویز نے جے ایس بنک اکاؤنٹ نمبر 229446 ہے جس میں 516.216 ملین روپے ڈیپازٹ کرائے گئے ہیں آئی جی نے فرسٹ وومن بنک اکاؤنٹس نمبر 0795 ہے جس میں 48.75 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

البرکہ بنک میں 50 ملین روپے ڈیپازٹ کرائے گئے ہیں آئی جی نے یہ 50 ملین روپے نکلوا کر اب برج بنک میں رکھے گئے ہیں جبکہ مزید 50 ملین دبئی اسلامک بنک میں رکھے گئے ہیں آئی جی نے یہ بنک اکاؤنٹس وزارت خزانہ اور متعلقہ حکام کو اندھیرے میں رکھ کر کھول رکھے ہیں جہاں بھاری پیک فنڈز ڈیپازٹ کرائے جاتے ہیں قانون کے مطابق ٹریفک چالان پر آنے والی آمدن صرف الائیڈ بنک میں ہی جمع کرائی جا سکتی ہے رپورٹ کے مطابق آئی جی موٹر ویز نے 1.99 ملین روپے کا غیر قانونی طریقہ سے خرچ کئے ہیں خفیہ بنک اکاؤنٹس کا انکشاف ہونے پر اعلی پیمانے پر تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :