عمران خان کی پارٹی کارکنوں کو عید کے بعد حکومت مخالف احتجاج کے لئے تیار رہنے کی ہدایت

حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے سنجیدہ نہیں ، پانامہ لیکس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی ، عدالت بھی گئے اب ہمارے پاس صرف احتجاج کا آپشن ہے ، عید کے بعد مجبوراً سڑکوں پر آنا پڑے گا،تحریک انصاف کے چیئرمین کی بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو

منگل 28 جون 2016 10:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جون۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کارکنوں کو عید کے بعد حکومت مخالف احتجاج کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے سنجیدہ نہیں ، پانامہ لیکس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی ، عدالت بھی گئے اب ہمارے پاس صرف احتجاج کا آپشن ہے ، عید کے بعد مجبوراً سڑکوں پر آنا پڑے گا ۔

وہ پیر کو ملاقات کرنے والے بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کارکنوں کو عید کے بعد حکومت مخالف احتجاج کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹی او آرز کے معاملے کو طول دے رہی ہے جس پر اب پیپلز پارٹی بھی ٹی او آرز کمیٹی سے علیحدہ ہو چکی ہے ۔ تحریک انصاف پانامہ لیکس کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے سنجیدہ نہیں ، پانامہ لیکس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی ، عدالت بھی گئے اب ہمارے پاس صرف احتجاج کا آپشن ہے ، عید کے بعد مجبوراً سڑکوں پر آنا پڑے گا