الیکشن کمیشن کا یکم اگست سے 15 اگست تک انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا فیصلہ

کمیشن کا عملہ گھر گھر جا کر شناختی کارڈ کے حامل افراد کی تصدیق کرے گا ، شناختی کارڈ کے تصدیق کے عمل کے دوران عوام عملے سے تعاون کرے، نئے شناختی کارڈ کے حامل افراد کے نام انتخابی فہرستوں میں شامل کیے جائیں گے،ترجمان الیکشن کمیشن

منگل 28 جون 2016 10:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جون۔2016ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یکم اگست سے 15 اگست تک انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن کا عملہ گھر گھر جا کر شناختی کارڈ کے حامل افراد کی تصدیق کرے گا ۔ شناختی کارڈ کے تصدیق کے عمل کے دوران عوام عملے سے تعاون کرے ۔ نئے شناختی کارڈ کے حامل افراد کے نام انتخابی فہرستوں میں شامل کیے جائیں گے۔ نئے اور پرانے شناختی کارڈ کے حامل افراد ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں ۔