سونا کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ مزید کمی ریکارڈ

پیر 27 جون 2016 09:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2016ء)عوام کیلئے خوشخبری، سونا کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ مزید کمی ریکارڈ ، آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند نے کہا ہے کہ کاروباری ہفتے کے افتتام پر عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کمی سے 1316ڈالر فی اونس پر بند ہوا، عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، جس سے فی تولہ سونا دو سو روپے کم ہوکر 50 ہزار روپے اور دس گرام سونا 171روپے کم ہوکر 42 ہزار 857 روپے پر آگیا ہے، ہارون چاند کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں زبردست تیزی کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا پندرہ سو روپے سستا ہوگیا تھا۔