گوادر،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے قریبی رشتہ دارگاڑی کھائی میں گرجانے کے باعث جاں بحق

پیر 27 جون 2016 09:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2016ء)بلوچستان کے علاقے گوادر میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے قریبی رشتہ دار اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجینئر سیف الدین کی گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر کے قریب کوہ باتیل کے مقام پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کے قریبی رشتہ دار اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجینئر سیف الدین کی گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :