عید آمد،ڈپٹی کمشنر پشاور نے کھلونا نما اسلحہ و بندوق کی خرید و فروخت پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی،ترجمان ڈپٹی کمشنر

پیر 27 جون 2016 09:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2016ء) ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے کھلونا نما اسلحہ و بندوق کی خرید و فروخت پر ایک ماہ کے لیے پا بندی عائد کر دی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق کے مطابق عید پر بازاروں میں کھلونا نما اسلحہ و بندوق کی خرید و فروخت بڑھ جاتی ہے۔ اور اکثر اس کے استعمال سے بچے زخمی ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ کھلونا نما اسلحہ و بندوق اور اصل اسلحہ میں کوئی فرق نہیں رہتا جس کی وجہ سے رہزنی کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہر قسم کے کھلونا نما اسلحہ و بندوق کی خرید و فروخت پر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے اور خلاف ورزی کر نے والے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس ضمن میں تما م محکموں کو ضروری کاروائی کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :