گورنراقبال ظفر جھگڑا نے اکوڑہ خٹک مدرسہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز کی حمائت کر دی

پیر 27 جون 2016 09:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2016ء)گورنرخیبرپی کے اقبال ظفر جھگڑا نے اکوڑہ خٹک مدرسہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے دئیے جانے والے فنڈز کی حمائت کر دی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکوڑہ خٹک کو دئیے جانے والے فنڈز پر تنقید سے قبل دیکھنا ھو گا کہ فنڈز کس مد میں دئیے گئے۔ اکوڑہ خٹک مدرسے کو دئیے جانے والے فنڈز دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے دئیے گئے۔

(جاری ہے)

ان فنڈز سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ متاثر نہیں ہو گی اچھے نتائج آئیں گے۔گورنر کے پی کے نے کہا کہ طورخم بارڈر کا مسئلہ سفارتکاری سے حل کیا، سفارتکاری ہی مسئلے کا واحد حل ھے۔ہماری ایک قیمتی جان چلی گئی۔تاہم ایک بڑا مقصد حاصل کر لیا ھے۔اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پولیو کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا۔۔پولیو مہم میں مقامی افراد کا کردار بہت اہم ھے۔۔اب پولیو مہم چلانے کے لیے لوکل قبائلی عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔