صدر اوباما نے جنوبی ورجینیا میں سیلاب کو آفت قرار دے دیا

ورجینیا میں آنے والے سیلاب سے 100 سے زیادہ گھر تباہ ہو گئے ہیں

پیر 27 جون 2016 09:58

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2016ء)ا مریکی صدر براک اوباما نے ریاست ویسٹ ورجینیا میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں 24 ہلاکتوں کے بعد ایسے آفت قرار دیا ہے۔ریاست کے گورنر ارل رے ٹومبلن نے کہا ہے کہ شدید طوفان اور سیلاب نے ریاست بھر میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاوٴس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’صدر اوباما نے سیلاب، مٹی کے تودے گرنے اور طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امداد روانہ کرنے کا حکم دیا ہے۔‘ریاست کی 55 میں سے 44 کاوٴنٹیز میں ناگہانی صورت حال کا اعلان کیا گیا ہے اور تین سب سے زیادہ متاثر ہونے والی کائنٹیز کاناوا، نیکولس اور گرین برائر میں امداد بھجوائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سیلاب سے 100 سے زیادہ گھر تباہ جب کہ طوفان سے 32 ہزار سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ طوفان اور شدید بارش کے سبب ریاست کے بہت سے علاقوں میں نو انچ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور حکام کو خدشہ ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران انھیں مزید افراد بھی مل سکتے ہیں۔امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ورجینیا میں سالانہ طور پر ہونے والی ایک چوتھائی بارش ایک ہی روز میں ہوئی۔

اس سے قبل یہ بتایا گیا تھا کہ ایک شاپنگ سینٹر میں تقریبا 500 افراد پھنسے ہوئے ہیں جنھیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ دوسری جگہوں پر امدادی کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق سیلاب سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں سیلاب سے 100 سے زیادہ گھر تباہ جب کہ طوفان سے 32 ہزار سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ طوفان اور شدید بارش کے سبب ریاست کے بہت سے علاقوں میں نو انچ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔گورنر نے بتایا ہے کہ نیشنل گارڈ کے 200 فوجی تلاش اور امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ایک چرچ کے پادری نے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا کہ ایک آٹھ سالہ بچہ پھسل کر نالے میں گرا اور پانی کے ساتھ بہہ گیا

متعلقہ عنوان :