بھارت :عام آدمی پارٹی کے 65 اراکینِ اسمبلی کو حراست میں لے لیا گیا

اراکینِ اسمبلی گرفتاری دینے کیلئے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے

پیر 27 جون 2016 09:58

دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2016ء) بھارتی شہر نئی دہلی میں حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی (آپ) کے نائب وزیر اعلی سمیت 65 اراکینِ اسمبلی کو اتورا کو حراست میں لے لیا گیا ،یہ اراکینِ اسمبلی گرفتاری دینے کیلئے وزیر اعظم کی رہائش گاہ 7 آر سی آر کی طرف جا رہے تھے جہاں حکم امتناعی نافذ ہے بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ افراد ریاستی اسمبلی کے رکن دنیش موہنیا کی گرفتاری کے خلاف وزیر اعظم کی رہائش کی جانب اجتجاجی ریلی لے کر جا رہے تھے۔

پولیس نے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا سمیت عام آدمی پارٹی کے 65 ارکان اسمبلی کو تغلق روڈ کے قریب روک لیا۔انھیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا اور پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے لے جایا گیا۔واضح رہے کہ ہفتے کو جنوبی دہلی کے علاقے سنگم وہار سے رکن اسمبلی دنیش موہنیا کو پولیس ایک پریس کانفرنس کے دوران تقریبا گھسیٹ کر لے گئی تھی۔

(جاری ہے)

حراست میں لے کر انھیں پارلیمامنٹ سٹریٹ کے تھانے لے جایا گیا ہے ان پر تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 323 (دانستہ طور پر چوٹ پہنچانے)، 341 (غلط طریقے سے رکاوٹ پیدا کرنے) اور دفعہ 34 (مشترکہ ارادے سے بہت سے لوگوں کی جانب سے کیے جانے والے عمل) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ان پر پانی کے قلت کی شکایت کے لیے آنے والی خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور زیادتی کا الزام ہے۔

اس کے علاوہ نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کے خلاف سبزی اور پھلوں کے کاروباریوں کے گروپ کی جانب سے بدسلوکی کی شکایت کی گئی ہے۔وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے ٹویٹ میں لکھا: ’منیش سیسودیا کے خلاف کل معاملہ درج کیا گیا ہے۔ منیش آج وزیر اعظم کے سامنے 7 آر سی آر پر خود سپردگی کے لیے جا رہے ہیں۔‘ واضح ہے کہ دہلی کی حکمراں جماعت اور ملک کی حمکراں جماعت کے درمیان بہت سے معاملوں پر اختلاف ہے اور وزیر اعلی اروند کیجریوال اور دہلی کے لفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ میں واضح کشیدگی نظر آتی ہے

متعلقہ عنوان :