قطرکو طیاروں کی فروخت سے پاکستان کی معیشت میں مزید بہتری آئے گی، رانا تنویر حسین

حکومت نے ڈرون حملوں کے خلاف امریکہ کو دو ٹوک جواب دیا اب ڈرون آیا تو پا ک فضائیہ اسے مار گرائے گی عوام کی خدمت اور معیار زندگی بلند کرنا مسلم لیگ (ن) کا مشن ،اس کی تکمیل کے لئے حکومت کسی حد تک بھی جا سکتی ہے،ملکی ترقی و خوشحالی اور عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور ہے، رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کی میڈیا سے گفتگو

پیر 27 جون 2016 10:10

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2016ء ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ قطرکو طیاروں کی فروخت سے پاکستان کی معیشت میں مزید بہتری آئے گی ،حکومت وقت نے ڈرون حملوں کے خلاف امریکہ کو دو ٹوک جواب دیا اب ڈرون آیا تو پا ک فضائیہ اسے مار گرائے گی، عوام کی خدمت اور معیار زندگی بلند کرنا مسلم لیگ (ن) کا مشن ،اس کی تکمیل کے لئے حکومت کسی حد تک بھی جا سکتی ہے، رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز اچانک شیخوپورہ کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور وہان پر موجود صارفین سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار بارے معلومات حاصل کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ را نا شکیل اسلم نے وفاقی وزیر کو رمضان با زاروں کے انتطامات اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں اور معیار پر بریفنگ دی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ عوام کی خدمت اور معیار زندگی بلند کرنا مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کے لئے حکومت کسی حد تک بھی جا سکتی ہے ملکی ترقی و خوشحالی اور عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور ہے ما ہ مقدس میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کے لئے وفاقی اور پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی یو ٹیلٹی سٹوروں اور رمضان بازاروں کے لئے دی ہے رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گاگراں فروشی اور نا قص اشیائے خوردونوش فروخت کرنیوالوں سے کو ئی رعا ئیت نہیں برتی جائے گی اور وہ عید جیل میں گزرایں گے قطر کے ساتھ سپر مشتاق طیاروں کی فروخت کے حوالے سے کئے گئے معاہدے کے حوالے سے پو چھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طیاروں کی فروخت سے پاکستان کی معیشت میں مزید بہتری آئے گی سپر مشتاق طیارے دنیا کے کئی ممالک کی فضائیہ کے زیر استعمال میں ہیں پا کستان دفا عی پیداوار میں خود کفیل ہو چکا ہے ہماری دفاعی مصنوعات کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے پا کستان کے پا س ڈرون بنا نے اور گرانے کی مکمل صلاحیت ہے حکومت وقت نے ڈرون حملوں کے خلاف امریکہ کو دو ٹوک جواب دیا ہے اب اگر ڈرون آیا تو پا ک فضائیہ اسے مار گرائے گی دریں اثنا صارفین کی شکائیت پر عام بازاروں میں خود ساختہ مہنگا ئی اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کا سخت نو ٹس لیتے ہو ئے رانا تنویر حسین نے ڈی سی او کو ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ۔