گورنر سندھ سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات

صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ، شہر میں جاری آپریشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری اور ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ،ملاقات میں عزم کا اعاہ

پیر 27 جون 2016 10:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2016ء )گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اتوار کے روزگورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ، شہر میں جاری آپریشن اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے وفاقی وزیر داخلہ کو دہشت گردوں ، ٹارگٹ کلرز ، اغوا ء برائے تاوان کے مجر مان اور بھتہ خوری کے خلاف جاری آپریشن سے آگاہ کیا ۔ ملاقا ت کے دوران اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رکھا جائے گا اور اسے ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا کیونکہ کراچی میں امن و امان کی بہترصورتحال پورے ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے ضروری ہے ۔