آگے گیند پچ کرنیوالے باوٴلرز، لیٹ کھیلنے والے بلے باز کامیاب ہونگے، اظہر محمود

کوئی بھی کوچ انا ختم کئے بغیر اچھی کوچنگ کر ہی نہیں سکتا، معین خان

اتوار 26 جون 2016 10:33

کراچی،لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء)باوٴلنگ کوچ اظہر محمود کہتے ہیں کہ انگلینڈ میں گیند کو آگے پچ کرنے والے باوٴلرز اور بال کو لیٹ کھیلنے والے بلے باز ہی کامیاب رہیں گے، سابق چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کوچ انا ختم کئے بغیر اچھی کوچنگ کر ہی نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی باوٴلنگ لائن اپ بہترین ہے، محمد عامر بہت محنتی کرکٹر ہیں جبکہ وہاب ریاض اپنی پیس سے کارگر ثابت ہو سکتے ہیں۔ معین خان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا ڈسپلن خراب نہیں جو کوچ ڈسپلن ہینڈل نہیں کر سکتا اسے گھر چلے جانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :