ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہوگیا

فی لہ سونے کی قیمت50ہزار100روپے سے کم ہو50ہزارروپے پرآگئی

اتوار 26 جون 2016 10:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء) ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا49ہزار روپے سے بڑھ کر50ہزارروپے کاہوگیا۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں5ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1316ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روزملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآبادلاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت50ہزار100روپے سے کم ہو50ہزارروپے پرآگئی اسی طرح171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار857رروپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت650روپے پربرقراررہی ۔

ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کے قیمت میں36ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے باعث اسی مدت میں ایک تولہ سونا700روپے اور دس گرام سونا600روپے مہنگاہواجبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت میں10روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا