رویت ہلال کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 5 جولائی کو لاہور میں طلب

اتوار 26 جون 2016 10:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء) رویت ہلال کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 5 جولائی کو لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے۔ قریباً 15سال بعد عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے لاہور میں ہوئے جانے والے اجلاس کی میزبانی محکمہ اوقاف پنجاب کرے گی۔ رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کے قیام کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ملتان سے تعلق رکھنے والے مفتی عبدالقوی شامل نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے مفتی عبدالقوی کو ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سلفیاں بناتے ہوئے میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیز کے بعد رویت ہلال کمیٹی سے خارج کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :